23/09/2022
گزشتہ رات جامع مسجد مدنی دربار عالیہ حضرت میاں خیر محمد نون شہید ولی اویسی قادری رحمتہ اللہ علیہ میں امام اہلسنت مجدد دین و ملت مولانا الشاہ الامام احمد رضا خان رحمتہ اللہ علیہ کی یاد 28 واں سالانہ عظیم الشان فقیدالمثال یوم رضا کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جسمیں جماعت اہلسنت، مرکزی جماعت اہلسنت ،پاکستان سنی تحریک، دعوت اسلامی اور عوام اہلسنت کی کثیر تعداد نے شرکت کی
جب کے خصوصی خطاب مناظر اسلام علامہ پروفیسر سعید احمد اسعد خطیب اعظم فیصل آباد اور علامہ ارشد رضا جلالی اور علامہ شاھد محمود چشتی نے خطاب فرمایا
کانفرنس کی صدارت پیر محمد مختار حسین نقشبندی قادری امیر مرکزی جماعت اہلسنت گوجرانوالہ نے فرمائی
نعت خواں حضرات نے کلام اعلیٰحضرت پیش کیا