27/05/2024
نان خطائی
میدہ دو کپ
چینی ایک کپ پسی ہوئی
گھی ایک کپ(آپ دیسی گھی بھی استعمال کر سکتی ہیں )
الائچی پاؤڈر ہاف ٹی سپون
بیکنگ پاؤڈر ایک ٹی اسپون
بیکنگ سوڈا 1/4 ٹی سپون
انڈے کی زردی ایک عدد
پستہ بادام 2 ٹیبل سپون لمبے رخ میں کاٹ لیں
گھی میں پسی ہوئی چینی کو شامل کر کے ہینڈ وہسک سے اچھے سے بیٹ کریں گے
میدہ الائچی پاؤڈر اور بیکنگ پاؤڈر ڈال کر اچھے سے مکس کر کے سوفٹ ڈو بنا لیں گے
پتیلی کومیڈیم ہیٹ پہ پری ہیٹ ھونے رکھ دیں گے
ایک سو ساٹھ ڈگری پہ دس منٹ کے لیے اوون کو بھی پری ہیٹ کریں گے
بیکنگ ٹرے لینگے
بٹر پیپر رکھیں گے
اپنی مرضی کے سائز کی نان خطائی بناکر اوپربرش کی مدد سے انڈے کی زردی لگائیں گے اور پستہ بادام لگا لیں گے
پتیلی میں میڈیم ٹولو ہیٹ پر 30 سے 35 منٹ میں بیک ہو جائیں گی
اوون میں ایک سو ساٹھ ڈگری پہ تیس منٹ میں اچھے سے بیک ہو جائیں گی
جالی سٹینڈ پر رکھ کر ٹھنڈا کر لیں ایئر ٹائٹ جار میں رکھ کر دو مہینے استعمال کریں 🌷🌷
نان خطائی مختلف طریقوں سے بنائی جاتی ہے
آپ چاہیں تو ڈیڑھ کپ میدہ آدھا کپ بیسن کا لے سکتے ہیں باقی ریسپی سیم ہوگی
آپ چاہیں تو ڈیڑھ کپ میدہ 1/4 کپ بیسن 1/4کپ سوجی لے سکتے ہیں
باقی ریسپی سیم ہوگی
ٹیسٹ کا کوئی ڈیفرنٹ نہیں آتا
بیسن ڈالنے سے ایکسٹرا سوفٹ بنتی ہے
سوجی ڈالنے سے کرسپی بنتی ہے 😊😊
اہم نوٹ
جن علاقوں میں شدید گرمی ہے وہ بیکنگ سوڈا ٹوٹلی سکیپ کر سکتی ہیں اور بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ ڈالیں ۔سردیوں میں ریسپی میں موجود مقدار کے مطابق بنائیں ۔اس بات کی سمجھ آپ کو پریکٹس کے دوران آئے گی