Biomad

Biomad Biomad Farming (Pvt) Ltd Malir Karachi. Deals in Meat (Brahman), Agriculture (Olives) and Dairies (Kundi Buffaloes). Home of BAHU Stud Farm.

Mehria Olive Garden Suraki I & II KHB. Mehria Fruit Farm Jauharabad KHB. In Collaboration with KITRAWP (Pvt) Ltd. Deals in Dairies and Cattle Farming of Cows and Buffaloes, in particular Barhaman and Sahiwal bread

08/06/2026

ماشااللہ
مہریہ زیتون گارڈن سرکی II & I
زیتون کا پھل لگنا شروع ہو گیا۔

Written by Dilshad Ahmed Afaqiوادیٔ سون پنجاب کا زرعی خزانہ مگر پالیسی سازوں کی نظروں سے اوجھلوادیٔ سون پنجاب کا ایک منف...
07/06/2026

Written by Dilshad Ahmed Afaqi

وادیٔ سون پنجاب کا زرعی خزانہ مگر پالیسی سازوں کی نظروں سے اوجھل

وادیٔ سون پنجاب کا ایک منفرد اور انتہائی اہم زرعی خطہ ہے یہاں آلو گوبھی دھنیا اور سبز مرچ جیسی سبزیوں کی بے موسمی کاشت کئی برسوں سے کامیابی سے کی جا رہی ہے اسی طرح آڑو خوبانی لوکاٹ انار انجیر اور زیتون جیسے پھلدار درخت بھی بہترین پیداوار دے رہے ہیں یہی نہیں بلکہ زعفران گلاب ٹیوب روز اور گلیڈیولس جیسی نقد آور فصلیں بھی اس علاقے کی زرعی شناخت بن چکی ہیں وادیٔ سون کی زرعی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہاں گندم کی ریکارڈ پیداوار 98 من فی ایکڑ حاصل کی جا چکی ہے جبکہ صوبائی سطح پر گندم پیداواری مقابلوں میں سون ویلی کے زمیندار تین مرتبہ نمایاں انعامات حاصل کر چکے ہیں اس لحاظ سے یہ پورے پنجاب کا ایک منفرد زرعی خطہ ہے بدقسمتی سے اتنی غیر معمولی زرعی صلاحیت کے باوجود یہ علاقہ محکمہ زراعت اور زرعی اداروں کی توجہ حاصل نہیں کر سکا پھلوں کی تحقیق کے لیے قائم کیا گیا ریسرچ اسٹیشن بھی گزشتہ تیس برسوں میں علاقے میں باغبانی کے فروغ نرسریوں کے قیام اور پھلدار پودوں کی ترویج میں خاطر خواہ کردار ادا نہیں کر سکا اس کی بڑی وجوہات میں مستقل سربراہ کی عدم تعیناتی عملے کی کمی منصوبہ بندی کا فقدان اور ترقیاتی ترجیحات کا درست تعین نہ ہونا شامل ہیں زیتون کی پیداوار کے حوالے سے بھی وادیٔ سون ایک منفرد مقام رکھتی ہے یہاں پیدا ہونے والے زیتون سے قابلِ استعمال تیل کی شرح پاکستان کے دیگر علاقوں کی نسبت زیادہ حاصل ہوتی ہے مگر افسوس کہ آج تک سرکاری سطح پر زیتون کی کوئی نمایاں نرسری قائم نہیں کی جا سکی اور نہ ہی زیتون کی کاشت کے فروغ کے لیے کوئی مؤثر مقامی پروگرام متعارف کروایا گیا ہے۔
ضرورت اس امر کی تھی کہ سبزیوں کی وسیع پیمانے پر کاشت کے پیش نظر یہاں سبزیات کا ریسرچ اسٹیشن اور جدید موسمیاتی مرکز قائم کیا جاتا مگر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان میں زرعی تحقیق فیصل آباد سے شروع ہو کر وہیں ختم ہو جاتی ہے زراعت توسیع کی صورتحال بھی اس سے مختلف نہیں تحصیل کا درجہ رکھنے کے باوجود وادیٔ سون میں محکمہ زراعت کا تحصیل سطح کا دفتر موجود نہیں جبکہ محکمہ جنگلات اور محکمہ جنگلی حیات کے مستقل دفاتر بھی قائم نہیں کیے گئے
یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ پنجاب کی زرعی ترجیحات میں وادیٔ سون شامل کیوں نہیں اسے محکمہ زراعت کی ترقیاتی سکیموں اور دیگر قومی و صوبائی پروگراموں میں مسلسل نظر انداز کیوں کیا جاتا ہے اس کی واضح مثال پوٹھوہار ٹرانسفارمیشن پلان ہے جس میں ابتدا میں وادیٔ سون شامل نہیں تھی خوش آئند امر یہ ہے کہ اٹارنی جنرل ملک منصور اعوان کی کاوشوں سے اس علاقے کو بعد ازاں اس پروگرام میں شامل کیا گیا اسی طرح چراگاہوں کی بحالی کے لیے اقوام متحدہ کے ادارہ FAO کے منصوبے میں بھی وادیٔ سون کو شامل نہیں کیا گیا حالانکہ یہ علاقہ اس منصوبے کے لیے انتہائی موزوں تھا۔
ان تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سوال مزید اہم ہو جاتا ہے کہ پالیسی ساز ادارے اور منصوبہ بندی کرنے والے حلقے وادیٔ سون کی زرعی صلاحیتوں سے لاعلم کیوں ہیں منتخب نمائندوں کی اس حوالے سے کیا ذمہ داری بنتی ہے ایک بارانی علاقہ ہونے کے باوجود کبھی اسے پوٹھوہار کے پروگراموں سے باہر رکھا جاتا ہے اور کبھی جنگلات و جنگلی حیات کے منصوبوں میں نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔
آخر کب تک وادیٔ سون زرعی ترقی کے حوالے سے محرومی کا شکار رہے گی کب پالیسی ساز ائرکنڈیشنڈ کمروں سے نکل کر اس حقیقت کو تسلیم کریں گے کہ پاکستان میں ایک ایسا خطہ بھی موجود ہے جہاں گندم کی ریکارڈ پیداوار حاصل ہوتی ہے زعفران اپنی خوشبو بکھیرتا ہے زیتون اعلیٰ معیار کا تیل فراہم کرتا ہے اور پنجاب کی منڈیوں تک آلو اور گوبھی جیسی اہم سبزیاں پہنچتی ہیں
یہ وہ سوالات ہیں جن کے جواب وادیٔ سون کے کسان باغبان اور دیہی آبادی برسوں سے منتظر ہیں۔

گھوڑا صرف ایک جانور نہیں، بلکہ ایک وفادار دوست بھی ہے۔
03/06/2026

گھوڑا صرف ایک جانور نہیں، بلکہ ایک وفادار دوست بھی ہے۔

01/06/2026

Natural Beauty of Biomad

پاکستان اور برصغیر کی مشہور بھینسوں کی نسلیں1۔ (Nili Ravi)پاکستان کی سب سے مشہور دودھ دینے والی نسلزیادہ تر پنجاب کے علا...
28/05/2026

پاکستان اور برصغیر کی مشہور بھینسوں کی نسلیں

1۔ (Nili Ravi)

پاکستان کی سب سے مشہور دودھ دینے والی نسل

زیادہ تر پنجاب کے علاقوں میں پائی جاتی ہے

جسم کا رنگ عموماً کالا جبکہ ماتھے، ٹانگوں اور دم پر سفید نشان ہوتے ہیں

روزانہ زیادہ دودھ دینے کی بہترین صلاحیت رکھتی ہے

دودھ میں چکنائی اور غذائیت زیادہ ہوتی ہے

پاکستان کی ڈیری انڈسٹری میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے

2۔ (Kundi)

سندھ کی معروف نسل

جسم مضبوط اور رنگ گہرا سیاہ ہوتا ہے

گرم اور مرطوب علاقوں میں بہتر کارکردگی دکھاتی ہے

دودھ میں فیٹ (چکنائی) کی مقدار اچھی ہوتی ہے

سخت موسمی حالات برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے

3۔ (Murrah)

بھارت کی انتہائی مشہور نسل

گھومے ہوئے چھوٹے سینگ اس کی خاص پہچان ہیں

دودھ کی پیداوار بہت زیادہ ہوتی ہے

دنیا بھر میں کراس بریڈنگ پروگرامز میں استعمال کی جاتی ہے

جدید ڈیری فارمنگ میں اہم مقام رکھتی ہے

4۔ (Surti)

درمیانے قد و قامت کی نسل

جسم پر سفید نشانات نمایاں ہوتے ہیں

دودھ کی پیداوار مناسب ہوتی ہے

نسبتاً کم خوراک پر اچھی پیداوار دیتی ہے

چھوٹے فارمرز کے لیے موزوں نسل سمجھی جاتی ہے

5۔ (Jaffarabadi)

جسامت میں بہت بڑی اور طاقتور نسل

لمبے اور نیچے کی طرف جھکے ہوئے سینگ اس کی پہچان ہیں

دودھ اور گوشت دونوں کے لیے مفید

زیادہ تر بھارتی ریاست گجرات میں پائی جاتی ہے

سخت جسمانی ساخت اور برداشت کی صلاحیت رکھتی ہے

بھینس پالنے کے اہم فوائد

دودھ میں زیادہ چکنائی اور غذائیت

دیہی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار

گوبر بطور نامیاتی کھاد اور بایو گیس مفید

گوشت کی پیداوار میں بھی اہم حصہ

لاکھوں کسان خاندانوں کے لیے روزگار کا ذریعہ

پاکستان کی ڈیری معیشت کی بنیاد

بھینس پاکستان اور برصغیر کے لائیو اسٹاک سیکٹر کا قیمتی سرمایہ ہے۔ بہتر بریڈنگ، متوازن خوراک، بیماریوں سے تحفظ اور جدید فارمنگ کے ذریعے ان نسلوں کی پیداوار میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

25/05/2026

Masha’Allah
Brahmans

25/05/2026

Masha’Allah

24/05/2026

Masha’Allah Masha’Allah
New born Baby (Brahman Male)

Address

BIOMAD//Bilal Ideal Organic Meat, Agriculture And Dairy Farming, Survey 3/4, Deh Kharkaro, Malir, , , BIOMAD Surraki, BIOMAD Jauharabad District Khushab
Karachi
KARACHI

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923009212829

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Biomad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share