13/10/2024
بہت سے لوگوں کا اس بات کا تجربہ ہوا ہو گا خاص طور پر غریب لوگوں کا کہ جب امیر لوگ گرمیوں میں گرمی سے بچنے کے لیے مری یا ناران کاغان جن کو پاکستان میں جنت کہا جاتا ہے وہاں جاتے ہیں تو جن کے پاس سرمایا نہیں ہے مطلب غریب لوگ رشتے دار یہ سوچتے ہیں کہ کاش ہم بھی وہاں جائیں لیکن پیسے نہیں ہیں امیر لوگوں کے پاس روپیہ پیسہ ہے پاکستان کی جنت میں گرمی کی تپش سے پچ جاتے ہیں
قیامت کے دن یہ الٹ ہو گا بہت سے لوگ اللہ کی جنت میں جا رہے ہوں گے وہاں روپیہ پیسہ نہیں بلکہ نیکیاں ہوں گی وہاں وہ جنت میں جا رہے ہوں گے جنکو امیر حقارت کی نگاہ سے دیکھتے تھے کہ تم بھی پیسے کماو اور مری چلے جاو
اب قیامت کے دن یہی غریب انکو کہہ رہے ہوں گے کہ تم بھی نیکیاں کما لیتے تو جنت مل جاتی
دوستوں آپ امیر ہو یا غریب ہو یہ اللہ کی مرضی سے ہی ہے دنیا کا کوئی بندہ غریب نہیں رہنا چاہتا امیری اور غریبی اللہ کے ہاتھ میں ہے اللہ جسے چاہے امیر کر دے اور جسے چاہے غریب کردے کسی کو غریب ہونے کا طعنہ ہرگز نہ دیں اور نہ ہی یہ کہیں کہ اللہ نے آپ کو اس گناہ کی وجہ سے نہیں نوازا
میں نے اپنی زندگی میں بہت سے امیر لوگ دیکھے ہیں جو اپنے ماں باپ سے بد تمیزی بھی کرتے ہیں لیکن وہ پھر بھی امیر ہوتے ہیں
جو اللہ جانتا ہے وہ ہم نہیں جانتے
لہذا کسی غریب پر تنقید کی بجائے اسکی مدد کر دینی چاہیے آخرت میں کام آئے گی
اگر آپکا کوئی ایسا رشتے دار جو غریب ہے اور اسکا آپ کے ساتھ رویہ اچھا نہیں اسکا اخلاق اچھا نہیں تو آپ اسکی مالی مدد دیں تو اسکا ثواب بہت زیادہ ہے
صدقہ خیرات سے مال کم نہیں ہوتا
اگر آپکے دل میں غربت کا خوف ہے تو اللہ کو دوست بنا لو جو ہم سب کو رزق دینے والا ہے
اللہ ہماری اور آپ سب کی دنیا اور آخرت میں مدد فرمائے آمین