Arif Sweet House

Arif Sweet House ہمارے ہاں خوش ذائقہ، ذائقے میں لاجواب مشہور قصوری اندرسے تیار کیے جاتے ہیں

اس پیغام # کو اگے پھیلائیں تاکہ اور بہت سے لوگوں کو فائدہ ہو سکے یقینا یہ ایک صدقہ جاریہ ہوگا اپ کے لیے
22/10/2024

اس پیغام # کو اگے پھیلائیں تاکہ اور بہت سے لوگوں کو فائدہ ہو سکے یقینا یہ ایک صدقہ جاریہ ہوگا اپ کے لیے

07/09/2024

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

‏ دلوں میں اترنے کے لیے سیڑھیوں کی نہیں اچھے الفاظ اور اچھے اخلاق کی ضرورت ہوتی ھے۔
دل ایک باغ کی طرح ھے۔ اس میں محبت بھی اگتی ھے ، نفرت بھی ، ڈر بھی ، رضا بھی، اور ناراضگی بھی اگتی ھے،
یہ آپ پر منحصر ھے کہ آپ کیسا بیج بوتے ہیں ۔
دل خوبصورت ہونا چاہیے چہرے پر رونق خود بخود آ جاتی ھے۔
خوبصورت گھروں میں نہیں بلکہ خوبصورت دلوں میں رہنا کمال ھے ۔

ھر پل مسکراتے رھیں

اللّٰہ کی رحمت اور سلامتی ھو آپ پراور آپ کے گھر کے ھر فرد پر آمین اللہ آپ کو دین اور دنیا کی سب نعمتیں برکتیں اور خوشیاں نصیب کرے آج کا دن آپ کی زندگی کا سب سے خوبصورت دن ھو اللّٰہ آپ کو عزت و احترام سے نوازے آپ کو نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ھو اس دنیا میں اللّٰہ نے جو بھی خوشی بنائی ھے آپ کا نصیب ھو آمین.

05/09/2024

ہمارے معاشرے کی
ایک تلخ حقیقت یہ بھی ہے کہ

بیٹی کا رشتہ غریب مگر نیک لڑکے کا آئےتو یہ کہہ کر انکار کردیا جاتا ہے کہ *لڑکا غریب* ہے.......
اور اگر بیٹی کا #رشتہ امیر مگر بگڑےہوئے لڑکے کا آئے تو *اللّٰہ ہدایت دے گا* یہ کہہ کر ہاں کردی جاتی ہے۔۔۔
اب سوچنے والی بات ہے کہ جو اللّٰہ بگڑے ہوئےکو ہدایت دے سکتا ہے
وہ غریب کو امیر کرنے پر قادر نہیں.........؟؟

04/09/2024

محترم والدین،

بچوں کی تربیت ایک اہم ذمہ داری ہے اور اس میں اعتدال پسندی کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے۔ بچوں کی ہر خواہش کو پورا کرنا ان کی شخصیت پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ جب بچوں کو ہر چیز بنا کسی محنت کے مل جاتی ہے، تو وہ محنت کی قدر اور شکر گزاری کی اہمیت کو سمجھنے میں ناکام رہتے ہیں۔

بچوں کو سکھائیں کہ زندگی میں محنت کا ایک خاص مقام ہے اور ہر چیز کے لیے اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ جب ان کی کوئی خواہش پوری نہ ہو، تو ان کو شکر گزار ہونا سکھائیں اور یہ سمجھائیں کہ اللہ سے طلب کرنا اور صبر سے انتظار کرنا ایک بہترین عمل ہے۔ اس طرح وہ زندگی کی حقیقتوں کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں گے اور ایک مضبوط اور خود مختار شخصیت کے حامل ہوں گے۔

اللہ ہم سب کو بچوں کی بہترین تربیت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

خیر خواہی کے ساتھ،

نادرا کی جانب سے پاک آئی ڈی موبائل ایپ ورژن 3.4.0 کا اجراءاب آن لائن شناختی دستاویزات بنوائیں نئی سہولیات اور بہتر خدمات...
04/09/2024

نادرا کی جانب سے پاک آئی ڈی موبائل ایپ ورژن 3.4.0 کا اجراء
اب آن لائن شناختی دستاویزات بنوائیں نئی سہولیات اور بہتر خدمات کے ساتھ
- ب فارم
- شناختی کارڈ کی منسوخی
- درخواست کی ترجیح کی تبدیلی
- جمع شدہ فیس کا ری فنڈ

پاک آئی ڈی موبائل ایپ کو انسٹال/ اپ ڈیٹ کریں اور نئی شاندار سہولیات سے فائدہ اٹھائیں

ڈاؤن لوڈ لنک:

For Andriod: https://play.google.com/store/apps/details?id=pk.gov.nadra.pakid&hl=en&gl=US
For IOS: https://apps.apple.com/us/app/pak-identity/id1563975817

02/09/2024

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

ہر لمحے کو محسوس کرنا سیکھیں تا کہ آپ کو پتہ چلے کتنے لمحوں کو آپ نے بغیر کسی مصیبت کے گزار لیا۔۔۔۔

اللّٰہ کی رحمت اور سلامتی ھو آپ پراور آپ کے گھر کے ھر فرد پر آمین اللہ آپ کو دین اور دنیا کی سب نعمتیں برکتیں اور خوشیاں نصیب کرے ۔

29/08/2024

*معاف کیجیے گا صاحب.....*
*ہم ایسے معاشرے میں جی رہے ہیں....!*
*جہاں اگر کسی امیر کے گھر سے رشتہ آ جائے تو نوافل ادا ہونا شروع ہوجاتے ہیں......*
*اور اگر کسی غریب کے گھر سے #رشتہ آجائے تو استخارے شروع ہوجاتے ہیں.......!*

28/08/2024

بابا جی کی باتیں

چھوٹے تھے تو لگتا تھا کہ زہر بھی ایک مخصوص قسم کی پراڈکٹ ہے جو بازار سے زہر کے نام سے ہی خریدی جاتی۔۔جیسے چینی' پتی وغیرہ۔۔

ذرا بڑے ہوئے تو سمجھ آیا زہر کسی مخصوص چیز کا نام نہیں بلکہ ہر وہ چیز جو مہلک اور جان لیوا ہے وہ زہر کہلاتی ہے۔۔پھر چاہے وہ نیلا تھوتھا ہو، کالا پتھر ہو یا سپرے۔۔۔یا پھر کسی مہلک جانور کا زہر

عقل و #شعور میں مزید پختگی آئی تو سمجھ میں آیا کہ کچھ چیزیں slow poison بھی ہوتی ہیں جنہیں ہم بہت پسند کرتے ہیں لیکن دھیرے دھیرے وہ ہمیں ختم کرتی چلی جاتی ہیں۔۔فاسٹ فوڈ، کولڈ ڈرنکس وغیرہ بھی ہمارے لیے سلو پوائزن ہیں۔۔

ذرا مزید میچور ہوئے تو سمجھ آیا کہ زہریلی صرف چیزیں ہی نہیں ہوتیں بلکہ کچھ تعلقات، کچھ رشتے اور کچھ لوگ جو ہمارے اردگرد رہتے ہیں وہ بھی زہر ہوتے ہیں۔۔اور سلو پوائزن کی طرح کام کرتے ہیں جو ہمیں اندر ہی اندر ختم کرتے چلے جاتے ہیں۔ اور ایک وقت ایسا آتا ہے جب کوئی دوا اثر نہیں کرتی۔

جتنا ضروری ہم مہلک چیزوں اور جانوروں سے بچنا سمجھتے ہیں اس سے کہیں بڑھ کر ان سلو پوائزن فوڈز اور تعلقات سے بچنا ضروری ہے۔۔ورنہ جینا بھی مشکل ہو جائے گا اور مرنا بھی۔

27/08/2024

تم خوبصورت ہو
اگر تمہارے اردگرد کے لوگ
تمہارے قول و فعل کے شر سے محفوظ ہیں
اگر تم رشتوں کو نبھانا جانتے ہو
پھر چاہے وہ خونی ہوں یا روحانی
تم خوبصورت ہو
اگر تمہیں دل رکھنے آتے ہیں
تکلیف میں دلاسے کی صورت
ایک مدھم سی مسکان سجانی آتی ہے
تم خوبصورت ہو
درگزر کرنے کی #اہلیت رکھتے ہو تو
اگر خود کو دوسروں کے اعمال تولنے والا
ترازو نہ سمجھو تو
تمہارا دل اطمینان سے بھرا رہے گا
اور چہرہ روشن ہو گا
نیت صاف کر لو
ہوس اور حرص سے پاک
بس سادہ مزاج ہو جاؤ تو
دنیا تمہارے سنگ مسکرانے لگے گی...!!

26/08/2024

✍️جب عورت کسی نامحرم کی محبت میں الجھ جاتی ہے تو وہ دوٹکے کی ہو جاتی ہے۔جو محبتیں اللہ کی حدود توڑ کر کے جاتی ہیں وہ محبتیں نہیں.....نفسیاتی خواہشات کی تسکین اور ہوس ہے....عورت بڑی قیمتی شے ہے یہ کوئی وقت گزاری کھلونا نہیں جو مردوں کا دل بہلاتی رہیے جب عورت خود کو خود پیش کردے وہ عورت نہیں رہتی
عورت کانام ہی حیاء ہے جب حیاء ہی چھوڑ دے تو باقی بچا کیا؟
اللہ نےتوعورت کو بہت اونچا مقام دیا ہے آج کی عورت نے خود کو خود ہی نیچا کر دیا ہے۔
حدیں جوتم کو قید لگتی ہے "
اےبنت حوا یہ تمہاری محافظ ہیں"
کسی نامحرم کی محبت میں گمراہ ہو کے اللہ سےشکوہ مت کرو۔۔۔۔۔ جس رشتے میں اسلام کی گنجائش نہیں. اس میں برکت کیسے ہو سکتی ہے...!!!!!

25/08/2024

باباجی کی باتیں

*آپ کبھی ایسے شخص کو شکست نہیں دے سکتے جو خود کو نیا بنانے کا فن جانتا ہو، جو اپنی ذات میں حیرت اور #محبت تلاش کرنا جانتا ہو، جو اپنی صلاحیتوں اور قسمت کو پہچانتا ہو، اور جانتا ہو کہ کس طرح اپنے آپ کو سنبھالے اور ناکامیوں سے بچائے۔ آپ کبھی بھی ایسے شخص کو شکست نہیں دے سکتے جو ہر روز خود کو از سر نو تشکیل دیتا ہو۔*

پاکستان میں قانون کا یہ حال ہے کہ امیر اور غریب کے لیے دو الگ معیار موجود ہیں۔ جہاں ایک طرف امیر قانون کے شکنجے سے بچ نک...
24/08/2024

پاکستان میں قانون کا یہ حال ہے کہ امیر اور غریب کے لیے دو الگ معیار موجود ہیں۔ جہاں ایک طرف امیر قانون کے شکنجے سے بچ نکلتے ہیں، وہاں غریب کو انصاف کے حصول کے لیے ذلت اور خوار ہونا پڑتا ہے۔ عدالتوں میں امیروں کو معافیاں ملتی ہیں، جبکہ غریب کو لمبی پیشیوں اور سالوں کی قید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس دوہرے معیار نے ہمارے نظام عدل کو مشکوک بنا دیا ہے، جہاں انصاف کا حصول دولت کی محتاجی بن چکا ہے۔ کیا ہم واقعی ایک منصفانہ معاشرہ ہیں؟ #انصاف #پاکستان

Address

Bhai Pheru

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arif Sweet House posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category