14/08/2023
کیا ہم آزاد ہیں؟
میرا یہ ایمان ہے اللّہ کبھی بھی کسی قوم کی اتنی جدوجہد کو رائیگاں نہیں جانے دے گا جبکہ اس کے برعکس پاکستان جسے ہم آزاد کہتے ہیں جس میں ہم نعرہ لگاتے ییں پاکستان زندہ باد۔ لیکن ہم یہ بھول جاتے ہیں اسے زندہ کیسے رکھنا ہے آج بھی ہمارے ہاں لاکھوں لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا آج بھی حوا کی بیٹی کو سرعام اپنی درندگی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
آج بھی ہمارے ہاں ایک غریب کی آواز کو دبایا جاتا ہے۔ ہمارے ہاں آج بھی دس سال کی بچی کی گمشدگی پر پولیس اہلکار اس معصوم بچی پر بھاگ جانے کا الزام لگاتے ہیں سر عام قتل کر دیا جاتا ہے۔ کیا یہ آزادی ہے۔ ؟ آزادی اسے کہتے ہیں؟ نہیں ہم غلام ہیں ہم اپنے ہی لوگوں کے غلام ہیں ہم نے باہر کی طاقتوں سے تو آزادی حاصل کر لی ہے پر اندر کی طاقتوں سے آج بھی ہم آزاد نہ ہوسکے۔ ہم غلام ہیں اپنے ہی لوگوں کے ہاتھوں۔
ہم۔ غلام ہیں غلط سوچوں کے ہم ایک آزاد ملک میں رہتے ہوئے بھی غلام ہیں یہاں ہر شخص کسی دوسرے شخص کے حقوق چھین رہا ہے توہم آزاد کیسے ہوئے؟ آزاد قوموں میں تو ہر شخص کو اس کی عزت وآبرو اس کے جان ومال کی حفاظت کا حق حاصل ہوتا ہے اس ملک نے ہمیں ایک شناخت دی لیکن افسوس ہم خود کے ہاتھوں ہی اپنی شناخت کھوتے جا رہے ہیں جو قومیں اپنی تہزیب وثقافت کو کھو دیتی ہیں وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتی ہیں کیا ہم نے اس ملک کو بچا کے رکھا ہے۔
جس کی بنیاد اسلام کے نام پہ رکھی گئی تھی؟ ہم دوبارہ اسی دور میں جارہے ہیں جو اسلام سے پہلے کا تھا۔ خدارا خود کی جنگوں سے باہر نکلیں ایک ہو کر اس ملک کو آگے بڑھائیں ملک کو ترقی کیطرف گامزن کرنے کے لیے خود کا حصہ ڈالیں۔ اور اپنی شناخت کھونے سے بچاہیں۔ یہی وقت ہے پھر سے یکجا ہونے کا تو آئیں ملکر کر عہد کرتے ہیں کہ اُسی پاکستان کی بنیاد کو قائم رکھنے میں اپنا حصہ ڈالیں جس مقصد کے تحت پاکستان حاصل کیا گیا۔
پاکستان زندہ باد