22/08/2026
أعوذ بالله من الشيطان الرجيم ۔ بِسْمِ اللَّه الرَّحْمَن الرَّحِيم
۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِين
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ بِقَدَرِ حُسْنِہِ وَجَمَالِہِ وَکَمَالِہ
۔۔۔۔۔۔۔ * ۔۔۔۔۔۔۔ * ۔۔۔۔۔۔۔ * ۔۔۔۔۔۔۔ * ۔۔۔۔۔۔۔۔
چٹ پٹے لڈو پیٹھی والے - گھر پر بناو ' مزے سے کھاو
رمضان المبارک اسپیشل
اجزاء بمطابق شاہد محمود / گھر کا بنا لاہوری اچار specification:-
1- دال مونگ دھلی ہوئی (پیلی دال) آدھا کلو رات بھر کے لئے بھگو دیجئے
2- ایک پاو دودھ
3- نمک آدھا چائے کا چمچ یا حسبٍ ذائقہ
4- سرخ مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
5- بیکنگ سوڈا دو چٹکی
5- تیل فرائی کرنے کے لئے
اجزاء درکار برائے املی کی چٹنی
1- املی کا گودا دو کپ
2- چینی چار کھانے کے چمچ
3- ایک چٹکی کلونجی
4- آدھا چائے کا چمچ سفید زیرہ
5- نمک آدھا چائے کا چمچ یا حسبٍ ذائقہ
6- پانی آدھا کپ
سبز چٹنی
ایک پاو دہی میں دو چمچ پودینہ، ایک چمچ ہرا دھنیا اور ایک سبز مرچ ایک چٹکی نمک کے ساتھ پیس کر ملا کر سبز چٹنی بنا لیجئے
مولی ایک عدد کدو کش کر لیجئے اور اس میں ایک چمچ نیاز بو / تلسی کے پتے باریک باریک کاٹ کر شامل کر لیجئے
ترکیب
رات بھر بھگی دال مونگ کو پانی نکال کے اسے میں دودھ شامل کر کے پیس لیں کہ پکوڑوں کی طرح گاڑھا مکسچر بن جائے۔ اس مکسچر میں نمک، مرچ اور بیکنگ سوڈا ملا کے مزید پھینٹں تا کہ اس میں ہوا شامل ہو جائے۔ اب اس مکسچر کو آدھا گھنٹہ کسی گرم جگہ پر رکھ دیں۔
کڑاہی میں تیل گرم کریں اور دو چمچوں کی مدد سے مکسچر کے گول بال بنا کر تیل میں ڈالیں اور اسے درمیانی آنچ پر دونوں اطراف سے گولڈن براؤن کر لیں۔ لڈو پیٹھی والے تیار ہیں-
املی کی چٹنی کے اجزاء پین میں ڈال کر سات آٹھ منٹ پکائیں اور پھر ٹھنڈا کر لیں۔
اسی طرح دہی اور پودینے کی چٹنی اوپر بیان کردہ طریقہ کار کے مطابق تیار کر لیں اور ایک مولی بھی کدو کش کر لیجئے۔
اور اب لڈو پیٹھی والے پلیٹ میں ڈال کر اوپر سے املی کی چٹنی، دہی کی چٹنی اور کدو کش کی ہوئی مولی ڈال کر کھائیں اور خوب لطف اٹھائیں اور اللہ کریم کی نعمتوں کا شکر بجا لائیں۔ جزاک اللہ- سلامت رہیں، شاد و آباد رہیں، آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
اللہ کریم سوھنے پاک رب العالمین سے دعا ہے کہ سب کو صحت و سکون کے ساتھ اپنے بچوں کی خوشیاں، خوشحالی اور کامیابیاں دیکھنا نصیب فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
میرا نام شاہد محمود ہے- میرا نام لے کر میرے، میرے والدین، اساتذہ، بیوی بچوں، بہن بھائیوں، محسنین کرام اور سب مسلمانوں کے لئے دعا ضرور کیا کریں۔ جزاک اللہ۔
گھر پر جب بھی کچھ کھانے کو بنائیں تو کسی مستحق / سفید پوش / عیال دار / بیوہ / یتیم کے گھر بھیج کر اللہ کریم کی نعمتوں کا عملی شکر بھی ادا کیجئے- اللہ کریم ہم سب کو اپنی رحمتوں اور نعمتوں سے نوازے آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
اللہ کریم سب بیٹیوں کو بہترین نصیب عطاء فرمائے اور خیر و عافیت کے ساتھ خوشیوں اور خوشحالی والی کامیاب و بابرکت زندگی عطاء فرمائے اور ہر شر سے محفوظ رکھے آمین ثم آمین یا رب العالمین-
اللہ کریم ہم سب کو ہدایت عطاء فرمائے، صحت و ایمان کی سلامتی کے ساتھ خوشیوں اور خوشحالی والی کامیاب و بابرکت زندگی عطاء فرمائے اور سب بیماروں کو صحت کاملہ عطاء فرمائے، سب بیٹیوں اور بیٹوں کے نصیب اچھے فرمائے، اور خیر و عافیت و سلامتی سے رکھے آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
دعا گو ' طالب دعا شاہد محمود
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تصاویر بشکریہ گوگل
۔*۔*۔*۔*۔*۔*۔*۔*۔*۔*۔*۔*۔*۔*۔*۔*۔*۔*۔*۔*۔*